ایک نیوز نیوز :پنجاب کے وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے وزارت سے استعفیٰ دینےکے بعد بھی تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کرتےہوئے پی ٹی آئی کیساتھ کھڑا رہنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے اور فیصلوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا۔سردار حسنین بہادر دریشک کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی میرے لیے قابلِ احترام ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
میں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔ میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے اور فیصلوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا۔
— Hasnain Dreshak (@HasnainDreshak) December 17, 2022
وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی میرے لئے قابلِ احترام ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں حسنین بہادر دریشک کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔جس کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک احتجاجاً کابینہ کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھےاور آج انہوں نے کابینہ سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔