ایک نیوز نیوز :عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کو تاخیر سے پیش کرنے پر عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی کی عدالت میں مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے ملزمہ کا راہداری ریمانڈ حاصل نہیں کیا، گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کرنا لازم ہے۔
فاضل عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر ملزمہ سے 19 دسمبر تک تحقیقات مکمل کریں، ملزمہ سے جیل آفیسر کی موجودگی میں تحقیقات کی جائے۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو قانون کے مطابق تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔