ایک نیوز نیوز:انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر جان بلوچ کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری ہوگیا۔پراسیکیوشن عزیر بلوچ کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کیخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر اسے 2 مقدمات میں بری کردیا۔ شریک ملزم شاہد عرف ایم سی بی کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ موکل کیخلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پراسیکیوشن ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ عزیر بلوچ و دیگر پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات میں نیپیئر اور کھارادر میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔