کوئٹہ ، 22 کروڑ روپے مالیت کی  اعلی کوالٹی کی حشیش برآمد

 کوئٹہ ، 22 کروڑ روپے مالیت کی  اعلی کوالٹی کی حشیش برآمد
کیپشن: Quetta, high quality hashish worth Rs 22 crores was exported

ایک نیوز نیوز:کسٹمز انٹیلی جینس نے بلوچستان سے پنجاب منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلیجنس کا کوئٹہ میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف آپریشن کیا۔کوئٹہ سے پنجاب 22 کروڑ روپے مالیت کی  اعلی کوالٹی کی حشیش برآمد ہوئی۔200 کلو حشیش کار میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ڈی جی کسٹمز انٹیلیجنس فیض احمد کی اطلاع پر ڈائریکٹر چوہدری جاوید اور ڈی ڈی فہد بشیر کی نگرانی میں خطرناک آپریشن کیاگیا۔کسٹمز سٹاف نے مشکوک ہنڈا اکارڈ کار ANL880 کو رکنے کا اشارہ کیا۔ڈرائیور نے گاڑی بھگا لی۔کسٹمز سٹاف  نے پیچھا کر کےگاڑی روک لی۔ڈرائیور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔۔