برقعہ پہن کر محبوبہ کوملنےآنےوالانوجوان پکڑاگیا

Dec 17, 2022 | 17:59 PM

ایک نیوز نیوز:لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں برقعہ پہن کر محبوبہ کو ملنے گیا نوجوان مالیوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گریٹراقبال پارک میں برقعہ پوش نوجوان پارک میں اپنی محبوبہ کا انتظار کر رہا تھا۔جسے فیملی کے ساتھ وہاں آنا تھا۔لڑکی اوراس کی فیملی کے آنے سے پہلے پارک کے مالیوں کو اس نوجوان کی چال ڈھال دیکھ کر شک پڑ گیا اور جب انہوں نے نوجوان سے بات کی تو ان کا شک یقین میں بدل گیااورانہوں نے اس کا برقعہ اتروا کر اسے زدوکوب کیا اور پھر پولیس کو بلا کر اسے گرفتار کروا دیا۔

مزیدخبریں