ایک نیوز نیوز :برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرخارجہ اور وزیراعظم کے دفاتر پارٹی کے بعد وہاں سے کوکین کے اثار ملے تھے ۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق لز ٹرس کے وزیر اعظم بننے سے چند دن پہلے وہاں منعقد ہونے والی پارٹیوں کے بعد یہ آثار ملے تھے۔برطانوی اخبار کے مطابق سفید پاؤڈر وزرائے خارجہ کی سرکاری رہائش گاہ شیوننگ ہاؤس سے موسم گرما میں دریافت ہوا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت کی سیکرٹری خارجہ لز ٹرس کے وزارت عظمیٰ کی دوڑ جیتنے سے چند دن پہلے سامنے آیا۔اخبار کےمطابق کوکین کے نشانات کھیلوں کے کمرے میں دو مرتبہ پائے گئے تھے۔اسی شام کو ٹیرس نے رہائشگاہ کی چھت پر مہمانوں کی میزبانی کی تھی۔ شیوننگ میں 19 اور 21 اگست اور 2 اور 4 ستمبر کو کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔
اخبار نے مزید کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ ٹیرس یا جانسن نے خود منشیات کا استعمال کیا یا انہیں منشیات کے استعمال یا وجود کے بارے میں کوئی علم تھا۔دوسری جانب ٹیرس کے ترجمان نے اخبار میں دی گئی معلومات کو "جھوٹا" قرار دے دیا اور جانسن کے ترجمان نے کہا کہ وہ ان الزامات پر حیران ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان الزامات کی حمایت کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔