کامرس ریگولر گروپ سال دوم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان 

Dec 17, 2022 | 17:47 PM

ایک نیوز نیوز:اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کامرس ریگولر گروپ سال دوم کے سالانہ امتحانی کے نتائج میں  پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات لے اڑیں۔

تفصیلات کے مطابق کامرس سال دوم (ریگولر گروپ) کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان ہو گیا۔  پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات لے اڑیں۔ناظم امتحانات انور علیم راجپوت کے مطابق کامکس کالج کی لائبہ علی نے 93.9 فی صد نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن کامکس کالج ہی کی طوبیٰ عمیر نے 92.82 فی صد نمبر لے کر حاصل کی۔تیسری پوزیشن کامکس کالج ہی کی سیدہ نذل عدنان نے 92.62 فی صد نمبر لے کر حاصل کی۔
کامرس گروپ کے سالانہ امتحانات میں 44 ہزار 114 طلباہ شریک ہوئے، جن میں سے 26 ہزار 151 طلبہ تمام پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔ناظم امتحانات انور علیم راجپوت کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60.30 فی صد رہا۔
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ پروفیسر سعید الدین  کا نتائج کے حوالے سے کہنا تھا کہ کرونا کی وبا کے دوران رزلٹ اچھا رہا، بچوں کو پاس کرنا مجبوری تھی، اب بچوں نے بڑی محنت کی اور رزلٹ ساٹھ فی صد آیا ہے۔سرکاری کالجز کا کوئی بھی طالب علم پوزیشن نہ لے سکا، انٹر بورڈ میں ہم منیجمنٹ گروپ بنا رہے ہیں، کامرس گروپ میں نصاب کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں