اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر :عمران خان نے پرویز الہی کی تجویز مسترد کردی

Dec 17, 2022 | 17:39 PM

ایک نیوز نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ممبر قومی اسمبلی حسین الٰہی نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ،چئیر مین تحریک انصاف عمران خان نے  چودھری پرویز الہی کی اسمبلیوں کی تحلیل میں دوماہ کی تاخیر کی تجویز مسترد کردی ۔

تفصیلات کےمطابق چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور حسین الٰہی نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی ، ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ، چئیرمین تحریک انصاف  نے چودھری پرویز الہی کی دوماہ کی تاخیر کی تجویز مسترد کردی  عمران خان آج جلسہ سے خطاب میں اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے ، ذرائع کے مطابق  عمران خان نے اتحادی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر قائل کر لیا مسلم لیگ ق کے ساتھ  مستقبل میں اتھاد کے معاملات طے پا گئےاس حوالے سے  مونس الہی نے کہا ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا پنجاب میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور گورنر کی جانب سے عدم اعتماد کے ووٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آئے دونوں آپشنز استعمال ہونے کی صورت میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق  عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے۔

 ملاقات کےموقع پر  گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور ق لیگی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، شبلی فراز، علی امین گنڈاپوراور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں