گوگل کے شریک بانی لیری پیج چار نجی جزیروں کے مالک نکلے

Dec 17, 2022 | 17:37 PM

 ایک نیوز نیوز: ایک نہ دو۔۔۔ گوگل کے شریک بانی لیری پیج کم از کم چار نجی جزیروں کے مالک نکلے ۔ ان جزیروں کی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔ لیری پیج نے ان جزیروں کی ملکیت ابھی تک خفیہ رکھی ہوئی تھی ۔

 رپورٹ کے مطابق گوگل کے شریک بانی لیری پیج پوری دنیا میں کم از کم چار نجی جزیروں کے مالک ہیں۔ ان جزیروں میں ہنس لولک، لٹل ہنس لولِک، یوسٹیٹیا جزیرہ اور  فجی میں واقع  تاواروا جزیرے پر  رچرڈ برانسن نیکر کے ساتھ شراکت داری ہے۔یہ تین  جزائرپیراڈائز کیریبین میں  جبکہ ایک جزیرہ جنوبی بحر الکاہل میں واقع  ہے۔

بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق ان جزیروں میں لیری پیج  'محفوظ مقامات' کے نام سے موسوم نئے ٹیک آئیڈیاز کی جانچ کرنے کا  منصوبہ رکھتے ہیں ۔ لیری پیج نے ہنس لولک اور اس کے پڑوسی جزیرے لٹل ہنس لولک کو 2014 میں 23 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ جبکہ جریدے کا دعوی ہے کہ لیری پیج خاموشی سے دنیا بھر میں موجود مزید جزیروں کو خرید رہے ہیں۔

ان جزائر کودنیا میں جنت قرار دیا جاتا ہے جہاں حیرت انگیز چٹانیں، کھجور کے جنگلات اور شفاف پانی کے چشمے ، مرجان کی چٹانیں۔سفید ریت کے شاندار ساحل اور جزیرے کے نیچے دلکش نظارے ہیں

مزیدخبریں