ایک نیوز نیوز:میانوالی مجاہد ٹاؤن سے برآمد ہونیوالی لاش کی شناخت رحمت اللہ خان کے نام سے ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی،مجاہد ٹاؤن میں نوجوان کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی۔مقتول کی پہچان نواحی علاقہ پائی خیل کے رہائشی رحمت اللہ خان کے طور پر ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ مقتول رحمت اللہ میانوالی میں اپنی بہن کو ملنے گاؤں سے شہر آیا ہوا تھا۔