جنسی استحصال کے الزام  پرطالبات نے ہیڈ ماسٹر کی پٹائی کردی

 جنسی استحصال کے الزام  پرطالبات نے ہیڈ ماسٹر کی پٹائی کردی
کیپشن: The female students beat up the headmaster on the charge of sexual abuse

ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں جنسی استحصال کے الزام میں طالبات نے ہیڈ ماسٹر کی پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی ریاست کرناٹک منڈیا ضلع پانڈوا کے دیہات میں قائم سرکاری ہاسٹل میں  طالبات نے جنسی استحصال کے الزام میں 55 سالہ ہیڈ ماسٹر چنیا مورتی کی خوب پٹائی کی۔طالبات نے پٹائی کے بعد ہیڈ ماسٹر کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ضلعی عہدیدار وزیر گوپالیا نے طالبات کی ہمت و حوصلے کی تعریف کی۔حکام نے طالبات کی ہمت کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعام بھی دیا جبکہ ہیڈ ماسٹر کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چنیا مورتی ہیڈ ماسٹر ہے۔
 ملزم کو ہیڈ ماسٹر کے علاوہ سرکاری ہاسٹل کا انتظام و انصرام بھی دیا گیا تھا۔ اسی دوران طالبات نے ملزم کے خلاف کئی شکایات درج کرائیں۔ملزم کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ملزم طالبات کو دھمکاتا تھا کہ اگر کسی نے شکایت کی تو انجام برا ہوگا۔ بعد ازاں طالبات نے ہمت کی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔