پنجاب کی بیوروکریسی کی تنخواہوں میں 50فیصداضافے کی منظوری

Dec 17, 2022 | 17:10 PM

ایک نیوز نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی بیوروکریسی پرمہربانیاں جاری ہیں۔بیوروکریسی کی تنخواہوں میں 50 فیصد سیکرٹریٹ الاونس کو 100 فیصد کرنے کی منظوری دی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  پنجاب کی بیوروکریسی کی تنخواہوں میں 50فیصداضافے کی منظوری دیدی گئی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے سمری ایوان وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی تھی جس پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی نے فوری طور پر اصولی منظوری دے دی۔ دستاویزات کے مطابق بیوروکریسی کی تنخواہون میں 50 فیصد سیکرٹریٹ آلاونس کو 100 فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔ بیوروکریسی کی تنخواہوں میں اضافہ سول سیکرٹریٹ آلاؤنس بڑھانے کہ مد میں کیا گیا ہے۔چھوٹے ملازمین کو ڈھال بنا کر بڑے افسران بھی الاونس سے مستفید ہوں گے۔ سکرٹریٹ آلاونس کو 50 سے 100 فیصد کر کے سالانہ 1 ارب روپے کا اضافی بوجھ خزانے پرڈالا جائے گا۔ سول سیکرٹریٹ  الاونس میں اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے افسران کے لیے کیا جائے گا۔

افسران کی 2017 کی بنیادی تنخواہ پر الاونس میں 50 فیصد اضافے کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔الاونس کا اطلاق صرف سول سیکرٹریٹ اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسران و ملازمین پر ہوگا۔پہلے افسران کی تنخواہوں میں 50 فیصد تک اضافہ بزدار دور حکومت میں کیا جا چکا ہے جبکہ سیکرٹریٹ کے باہر محکموں میں تعینات افسران و ملازمین صرف 50 فیصد ڈسکرمینشن الاونس وصول کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں