پی ا ین این نیوز: بلوچستان میں واقع چمن بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کی سرحدری فورسز کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف جنگ بندی ہوچکی ہے، جنگ بندی کے بعد باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کے لیے بحال ہے، سرحد پر کسٹم ٹریڈ کی معمول کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چمن بارڈر کے قریب علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔