ایک نیوز نیوز: ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ او کے کمرے میں داخل ہو کر ٹک ٹاک بنانے والے ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او کو ٹک ٹاکرز اور ساتھ بیٹھے اہلکار کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی جمال لغاری نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئےٹک ٹاکر بلال اور کاشف کو کے ایریا مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا۔
بلال نامی شخص تھانہ عوامی کالونی ایس ایچ او کے کمرے میں داخل ہوا اور دونوں نے ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ عوامی کالونی میں ٹک ٹاکر بلال اور کاشف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ساتھ بیٹھے پولیس اہلکار کیخلاف محکمہ جاتی کاروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے۔