’’ہڈی ایک اور کتے سات‘‘ نئی فلم کے ڈائیلاگز نے  ہلچل مچادی

kuttey movie poster
کیپشن: kuttey movie poster
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ارجن کپور اور تبو کی آنے والی فلم کتے کا فرسٹ لُک شیئر کردیا گیا ہے۔ اس میں ارجن کپور پولیس آفیسر کے رول میں نظر آئیں گے۔

ارجن کپور نے سوشل میڈیا پر ایک چھوٹی سی کلپ شیئر کی ہے، جس م یں ان کے ساتھ تبو، نصیرالدین شاہ، رادھیکا مدان، شاردول بھردواج، کونکنا سین شرما کے لُک کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Arjun Kapoor (@arjunkapoor)

ارجن کپور نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ایک ہڈی اور سات کُتے۔ اس کلپ میں ارجن کپور کی وائس اوور سنائی دیتی ہے، جس میں وہ کہتے ہیں، ’گولیاں سر پر مار دے، میٹر ختم‘۔ اس دوران وہ پولیس یونیفارم میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ہاتھ میں گن پکڑی ہوئی ہے۔ اس کے بعد تبو کے ڈائیلاگس سنائی دیتے ہیں، جس میں وہ کہتی ہیں، شیر بھوکا ہے تو کیا زہر کھا لے گا۔‘ وہیں، کلپ میں نصیرالدین شاہ انٹینس لُک میں نظرآتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، منہ مانگا دام دونگا اسے اڑانے کا‘۔ اس کے بعد کونکنا سین شرما کا لُک دیکھنے کو ملتا ہے۔ وہ کہتی ہیں، ’بکری ہم، کتا تو اور شیر تیرا مالک۔‘