ویزے تو نا ملے، پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

Dec 17, 2022 | 16:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بھارت نے پاکستان کوویزے تو نہیں دیے لیکن ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے چوتھے ٹی 20 بلائنڈ  کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی پاکستان کو دیدی۔  پاکستان آئندہ سال نومبر میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس بھارت میں منعقد ہوا جس میں بھارت میں منعقدہ تیسرے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے سیاسی بنیادوں پر بھارت کیجانب  سے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں بھارت کے اقدام کیخلاف قرار داد بھی منظورکی گئی۔ اجلاس میں چوتھے بلائنڈ ورلڈ کپ 18نومبر 2024سے پاکستان میں منعقد کروانے کی منظوری دی گئی جبکہ  سید سلطان شاہ کو دوبارہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کا صدر بھی منتخب کیا گیا

مزیدخبریں