ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات کی۔ جس کے بعد نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کیلیے مضبوط امیدوار ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے گا جس کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔
سیکرٹری آئی پی سی نےچیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کوارسال کردی ہے۔ وزیراعطم پی سی بی آئین 2014 کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔