ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست تلنگانہ میں گھر میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت 6 افراد جل کر خاکستر ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع منچھریالہ میں گودیپیلی وینکتاپورگاوں میں ہوا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ ماسو شیوایا، اسکی بیوی راجیا لکشمی، بیٹی مونیکا، پوتیاں ہیمابندو اور سویٹی اورایک رشتہ دار شانی گراپو شانتھے کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کمشنراخیل مہاجن کا کہنا تھا کہ ہٹ میں آگ رات ایک بجے لگی، جس وقت تمام افراد سو رہے تھے۔
گھر میں آگ کے شعلے دیکھ کر پڑوسیوں نے فوری طور پر پولیس اور فائربریگیڈ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اورتھوڑی دیر میں آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔