ایک نیوز نیوز: نیپرا نے ڈسکوز کے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 29 نومبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اس سے قبل ستمبر کا ایف سی اے صارفین سے 8 پیسے فی یونٹ اضافے کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کا ایف سی اے ستمبر کی نسبت 40 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا،اس کا اطلاق صرف دسمبرکے بلوں پر ہوگا،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔