ایک نیوز نیوز: بھارت میں ایک خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں والی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جسے دیکھ کرڈاکٹرزاور اسپتال کا عملہ حیران رہ گیا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک خاتون نے چار ٹانگوں والی بچی کو جنم دیا، سکندر کمپو علاقے سے تعلق رکھنے والی آرتی کشواہا نے بدھ کو کملا راجہ اسپتال میں عجیب الخلقت بچی کو جنم دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچی کا وزن پیدائش کے وقت 2.3 کلو گرام تھا، اور بچی پوری طرح صحت مند ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت بچی کی چار ٹانگیں تھیں، بچی جسمانی خرابی کا شکار ہے، کبھی کبھی کسی بچے میں کچھ جنین اضافی ہو جاتے ہیں، جسے طبی سائنس کی زبان میں اسچیوپیگس کہتے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق جب ایمبریو (جنین، نامکمل بچہ) دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے تو جسم کی نشوونما دو جگہوں پر ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے اس بچی کی کمر کے نیچے والا حصہ دو اضافی ٹانگوں کے ساتھ نشوونما پا چکا ہے، لیکن وہ ٹانگیں غیر فعال ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نومولود بچی کا معائنہ کر رہے ہیں کہ آیا جسم کے کسی حصے میں کوئی اور خرابی تو نہیں ہے، اگر وہ صحت مند پائی گئی تو آپریشن کے ذریعے غیر فعال ٹانگیں ہٹا دی جائیں گی۔