چراغ تلے اندھیرا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی بجلی منقطع

Dec 17, 2022 | 14:50 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بل کی ادائیگی نا کرنے پر  لیسکو نےمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی بجلی منقطع کر دی گئی۔  
رپورٹ کے مطابق ایم سی ایل بلڈنگ کے ذمہ لیسکو بل 80لاکھ سے زائد رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے   لاہور میں لگی سٹریٹ لائٹ کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ۔ جس کے بعد یم سی ایل میں بجلی جنریٹر پر بحال کر دی گئی۔ 

لیسکو کی جانب سے کہا گیاہے کہ بل کی عدم ادائیگی پر میٹر اتارا گیاہے۔لیسکو کیساتھ ایم سی ایل کا لاہور میں سٹریٹ لائٹس کے بل پر بھی تنازعہ چل رہا ھے ۔ 

جس پر لیسکو کا کہنا ہے کہ بل کی ادائیگی نا کرنے پر شہر کی سٹریٹ لائٹس کی بجلی بھی کاٹ دی جائے گی ۔ سٹریٹ لائٹس کی مد میں بھی ایم سی ایل اور لیسکو میں ایک کروڑ سے زائد بل کا تنازعہ ہے ۔

مزیدخبریں