شنیرا اکرم فیروز خان پر برہم ، وجہ کیا بنی؟

Dec 17, 2022 | 14:23 PM

Hasan Moavia

نوین علی : اداکار فیروز خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے تصویر لگائی تو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا شدید برہم ہوں گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان نے ڈرائیونگ سیٹ پر اپنی گود میں بچے کو بٹھائے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو وسیم اکرم کی اہلیہ فیروز خان پر شدید برہم ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ے بیان میں شنیرا اکرم نے کہا کہ فیروز خان سے ایسی حرکت کی توقع نہیں تھی۔گاڑی کی اگلی سیٹ پر بچے کو گود میں بٹھا کرایوں ڈرائیونگ کرنا انتہائی غلط ہے۔

شنیرا اکرم نے کہا اگر سامنے سے کوئی گاڑی ہٹ کرے تو سب سے پہلے بچے کا نقصان ہوگا۔ شنیرا وسیم اکرم نے فیروز خان کو کہا کہ پاگل مت بنو یہ بچہ ہے کھلونا نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں