ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ نے سی ڈی اے اقدام کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کونوٹس، غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ،درخواست سینیٹر اعظم سواتی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں سی ڈی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 23نومبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نےحکم امتناعی جاری کیا،سول کورٹ ایسٹ نے فارم ہاؤس پر ہر قسم کی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا۔17مئی 2015کو سی ڈی اےبلڈنگ پلان کے تحت منظوری حاصل کی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں سی ڈی اے یا کسی اور ادارے سے کوئی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فریقین سے جواب طلب کرے۔