لندن میں کنسرٹ کے دوران بھگدڑ، 3 افراد کی حالت نازک

Dec 17, 2022 | 13:52 PM

ایک نیوز نیوز: برطانیہ میں مشہور نائجیرین گلوکار کے کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فون کال میں کہا گیا کہ برکسٹن میں او ٹو اکیڈمی میں  تعداد میں لوگ پنڈال میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس پر فوری رسپانڈ کرتے ہوئے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں ۔ آٹھ افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا جبکہ جن افراد کو کم چوٹیں آئی تھیں انہیں جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ تین زخمیوں جن کی عمریں 21، 23 اور 33 سال ہیں، کی حالت تشویشناک ہے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ کولن ونگرو نے پنڈال کے باہر گفتگو کرتے  میڈیا کو بتایا کہ عملے نے لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے انہیں طبی امداد اور سی پی آر دیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپس میں او ٹو اکیڈمی کے دروازوں کے ساتھ ہجوم کی دھکم پیل دیکھی جا سکتی ہے جبکہ کچھ مشتعل افراد کو آپس میں گتھم گتھا بھی دیکھا گیا۔
تین ہزار افراد نے دروازے توڑ کر اندر جانے کی کوشش کی تھی جن میں سے کچھ کامیاب ہو گئے جس کے بعد پولیس نے شو کو روکنے کا حکم دے دیا تھا۔
لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ ان کی ہمدردیاں خوفناک واقعے سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ ہیں۔ میں اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا جب تک ہمیں ان (متاثرہ افراد) کے چاہنے والوں اور مقامی کمیونٹی کو دینے کے لیے مطلوبہ جوابات نہ مل جائیں۔

مزیدخبریں