ایک نیوز نیوز: حکومتیں بدلیں لیکن نا بدلہ تو پولیس کا رویہ نا بدلا، بورے والا میں پولیس شہر اور گردونواح میں وارداتوں پر کنٹرول کرنے کی بجائے شہریوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بورے والامیں ایس ایچ او تھانہ سٹی ظہور احمد چھینہ نے اوورسیز پاکستانی کی درگت بنا ڈالی۔ متاثرہ شہری اپنے دوستوں کے ہمراہ بنک سے پیسے نکلوانے آیا جس پر ناکہ لگا کر کھڑے ایس ایچ او نے اس پر تھپڑوں کی بارش کر دیا۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی جس میں پولیس کا تشدد واضع دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شہری نے اعلی حکام سے ایس ایچ او ظہور چھینہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-17/news-1671263741-5436.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-17/news-1671266893-6758.mp4