عمران خان کو چھوڑنے والے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریں گے: شیخ رشید

عمران خان کو چھوڑنے والے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریں گے: شیخ رشید
کیپشن: آئندہ 24 گھنٹے اہم، عمران کو چھوڑنے والے اپنے پاؤں پر کلہاری ماریں گے: شیخ رشید

ایک نیوز نیوز:  شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے بہت اہم ہیں صدر عارف علوی ناکام ہوگئے۔

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا  ہےکہ آئندہ24گھنٹےبہت اہم ہیں صدرعلوی کوکوئی کامیابی نہیں ملی تجارتی صعنتی شعبہ جام ہو گیا, عمران خان کودیوارسےلگانےوالےملک کودیوارسےنہ لگائیں۔جو عمران خان کو چھوڑے گا وہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا. شیخ رشید نے کہا ہے کہ 250 روپے کا ڈالر نایاب جبکہ آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہوگیا ہے، سیاسی کلیجہ پھٹتا ہے تو غریب کیلئے ریلیف کی نیاز تقسیم ہوتی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ وزیرپٹرولیم اور وزیر خارجہ روسی تیل پر آمنے سامنے ہیں، مفتاح اور ڈار ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں، تجارتی صنعتی شعبہ جام ہوگیا ہے۔