خانیوال: ناکہ لگاکر شہریوں کو لوٹنے والے پولیس رضا کار گرفتار

Dec 17, 2022 | 12:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: خانیوال کے علاقہ چھب کلاں میں پولیس رضاکاران کو ناکہ لگانا مہنگا پڑ گیا اقبال اور اعجاز  پولیس رضا کار وردی  میں ملبوس ہوکر جگہ جگہ ناکہ بندی کرتے اور شہریوں کو لوٹتے تھے۔ 

تفصیلات میں مطابق تھانہ چھب کلاں ک میں پولیس رضا کار اقبال اور اعجاز چھب کلاں کی حدود میں جگہ جگہ ناکہ بندی کرکے  شہریوں کو بے جا پریشان  کرتے اور لوٹتے تھے۔ شہریوں کی شکایت پر ڈی پی او   خانیوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ چھب کلاں میں مقدمہ درج کرکے دونوں رضاکاران کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں کو کرلیا گیا ۔

مزیدخبریں