بھارتی  جنگی جنون،  آئی این ایس مورموگاؤ بھارتی بحریہ میں شامل

Dec 17, 2022 | 12:57 PM

  ایک نیوز نیوز: بھارتی جنگی جنون میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ۔۔ ایک اور تباہ کن جہاز  آئی این ایس مورموگاؤ بھارتی بحریہ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی۔

 رپورٹ کے مطابق  ایس مورموگاو برہموس اور براک-8 جیسی میزائلوں سے لیس ہے۔ اس میں اسرائیل کا رڈار ایم ایف اسٹار لگا ہے، جو ہوا میں طویل مسافت کے ہدف کا پتہ لگاسکتا ہے۔
وزیردفاع راجناتھ سنگھ نیوی ڈاک یارڈ، ممبئی 18 دسمبر کو دیسی ساختہ P15B اسٹیلتھ گائیڈیڈ میزائل تباہ کن جنگی جہاز ’مورموگاؤ‘ کو باقاعدہ بھارتی بحریہ  میں شامل کریں گے ۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس تباہ کن بحری جہاز کو ہندوستانی بحریہ کے وارشپ ڈیزائن بیورو نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی تعمیر مجھگاوں ڈاک شپ بلڈرس لمیٹیڈ، ممبئی  کیؒ کی گئی ہے۔ 

یادرہے آئی این ایس مورموگاو کا نام مغربی ساحل پر گوا کے تاریخی بندرگاہ شہر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ آئی این ایم مورموگاو گزشتہ سال 19 دسمبر کو پہلی مرتبہ سمندر میں اترا تھا۔ آئی این ایس مورموگاو کی لمبائی 163 میٹر اور چوڑائی 17 میٹر ہے، جبکہ اس کا وزن 7400 ٹن ہے۔ جہاز طاقتور گیس ٹربائن سے لیس ہے اور 30 ناٹیکل میل سے زیادہ کی رفتار سے چل سکتا ہے۔

مزیدخبریں