20 سال بعد انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کو چھوڑ دیا

Dec 17, 2022 | 12:49 PM

ایک نیوز نیوز: اداکارہ انجلینا جولی نے  20 سال بعد اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے خصوصی سفیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

  لیجنڈ اداکارہ انجلینا جولی اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ انجلینا جولی نے دنیا بھر مین زبردستی بسائے گئے لوگوں کے حقوق اور سلامتی کی وکالت کرنے والی اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے ساتھ وقف اور پابندی کے ساتھ 20 سے زائد سالوں تک کام کیا ہے۔ اب وہ یو این ایچ سی آر کی خصوصی سفیر کے طور پر انسانی اور انسانی حقوق کے مدعوں پر اہم رول نبھانے کے بعد آگے بڑھ رہی ہیں۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ انجلینا جولی لوگوں کے حقوق، منصفانہ، جامع اور بین الاقوامی نظام کی تشکیل کے لیے کام کرنا جاری رکھیں گی۔ 

 انجلینا جولی نے کہا کہ 20 سال بعد انہیں لگتا ہے کہ یہ ان کے لیے الگ طرح سے کام کرنے، پناہ گزینوں و مقامی تنظیموں کے ساتھ راست طور پر جڑنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے وکالت کرنے کا صحیح وقت ہے۔

مزیدخبریں