ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جیو نیوز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف سے متعلق دعوؤں کے جواب میں جیو نیوز کے خلاف لندن اور یواے ای میں قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
آج اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں عمران خان نے بتایا کہ ان کی جانب سے معاملے میں مجرمانہ ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا جاچکا ہے۔
سابق وزیراعظم نے لکھا ، ’حسن شاد کی سربراہی میں میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاء جیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکہ باز عمرفاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت (Libel and Slander) کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں ۔‘
میری ہدایات پر لندن میں جیو ٹی وی لمیٹیڈ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔میرےوکلاء نےیہ نوٹس Pre Action Protocol for Media & Communications Claims کےتحت بھیجاہے۔جیو ٹی وی لمیٹیڈ کوآج لندن میں باضابطہ طور پر Letter of Claim دےدیا گیاہے اور انکےپاس جواب کیلئے14 روز کی مہلت ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 5, 2022
اس سے قبل عمران خان نے 6 دسمبرکواپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ، ’میری ہدایات پر لندن میں جیو ٹی وی لمیٹڈ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے، وکلاء نے یہ نوٹس ’پری ایکشن پروٹوکول فار میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کلیمز‘ کےتحت بھیجاہے۔‘
Thank you Khan sb for taking the legal route for once. My program is available for you to give your version but I’m happy to reply to you in the court as well. In the meanwhile, please answer these questions that you have been running away from since 2019pic.twitter.com/JhckEoG1a5 https://t.co/wrEn0I7NPj
— Shahzeb Khanzada (@shazbkhanzdaGEO) November 16, 2022
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس دعویٰ کا باضابطہ خط آج لندن میں جیو ٹی وی لمیٹڈ کو بھیجا گیا ہے اوران کے پاس جواب دینے کے لیے 14 روزکی مہلت ہے۔
16دسمبر وہ دن ہےجسےقوم کبھی فراموش نہیں کرےگی: یہ وہ دن ہےجب آرمی پبلک سکول،پشاور کےمعصوم بچوں اور انکے اساتذہ پر حملےکی شکل میں ہم پر تاریخ کا سب سےہولناک دہشت گرد حملہ کیاگیا۔یہی وہ دن ہےجب ہم بحثیت قوم یکجاہوئے اور دہشتگردی سے نمٹنے،اس ناسور کو جڑ سےاکھاڑ پھینکنےکاعزم کیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 16, 2022