صحافیوں کے اکاؤنٹ معطلی پر یورپی یونین نے ٹویٹر پر پابندی کا عندیہ دیدیا

Dec 17, 2022 | 12:22 PM

ایک نیوز نیوز:  یورپی یونین نے ٹویٹر سے صحافیوں کو معطل کرنے کے ایلن مسک کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور   ٹویٹر پر پابندی اور ارکان  پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کمیشن کی ڈپٹی چیئرپرسن ویرا جورووا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹویٹر پر صحافیوں کی من مانی معطلی کی خبریں تشویشناک ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ جلد پابندی لگا سکتے ہیں ۔

 یادرہے گذشتہ روزٹویٹر کے سی ای او ایلن مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ سمیت آوٹ لیٹس کے آدھے درجن سے زیادہ صحافیوں کے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر اکاؤنٹس معطل کر دئے  تھے۔ ۔ ڈپٹی چیئرپرسن ویرا جورووا نے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ ( ڈی ایس اے) اور میڈیا فریڈم ایکٹ کا حوالہ دیا، جو یوروپی ٹیک ریگولیشن کے دو اہم ستون ہیں۔ ڈی ایس اے ۔ ای یو کی کنٹینٹ ماڈریشن رول بک ہے، جو اکاؤنٹس کی من مانی معطلی پر پابندی لگائے گا - ۔ ٹویٹر جیسی کمپنیوں کو سب سے پہلے فروری میں یوروپی یونین میں صارفین کی تعداد بتانی ہوگی۔

ادھر جرمن وزارت خارجہ نے بھی ٹویٹر کے ذریعہ سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کو اپنی مرضی سے چالو اور بند نہیں کرنا چاہئے۔ 

مزیدخبریں