لاہور ، منشیات اسمگلنگ میں ملوث دوا ساز کمپنی کا گروہ گرفتار

Dec 17, 2022 | 12:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اے این ایف نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئےسمگلنگ میں ملوث دوا ساز کمپنی کے مالک کو تمام گروہ سمیت گرفتارکر لیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اے این ایف  نے لاہور میں واقع نجی دواساز کمپنی منشیات بنانے اورسمگلنگ میں ملوث کمپنی کے مالک کو تمام گروہ سمیت گرفتارکر لیا ہے۔کمپنی دیگر فارما کمپنیوں سے دواسازی کی آڑ میں کیٹامائن خرید کر منشیات بناتے اورسمگلرز کو بیچتے تھے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران 50 کلو کیٹامائن اور 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لےلی گئی ہیں۔

دوسری کاروائی میں اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد  انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئےفلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والےملزم کے ٹرالی بیگ سے 726 گرام آئس برآمد کر لی ہے جس میں کوہستان کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا ہے. 

ایک اور کارروائی میں کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کارگو پر نیوزی لینڈ اور لندن بھیجے جانے والے لیدر جیکٹس سے منشیات برآمد ہوئی ہے جس میں 8 کلو 500 گرام کیٹامائن ،3 کلو ہیروئن اور 1 کلو 290 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

مزیدخبریں