ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف اور اتحادیوں کے درمیان معاملات بگڑنے لگے،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویزالہٰی اور پی ٹی آئی وزراءکے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہٰی پی ٹی آئی کے بعض وزراء کے جارحانہ رویے پر سیخ پا ہوگئے ہیں،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہٰی غصے میں وزراءکو ڈانٹتے رہے اور تنبیہ کرتے رہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک نے بات نہ سننے پر وزیر اعلٰی کی گفتگو کے دوران مداخلت کی جس پر وزیر اعلی نے حسنین بہادر دریشک کو ڈاںٹ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے غصے میں کہا کہ اگر کوئی بات نہیں سنناچاہتا تو کابینہ چھوڑ دیں،حسنین بہادر دریشک نے احتجاجاً کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔