منڈی بہاؤالدین: انوکھی شادی،غیرملکی کرنسی کی بارش، لوگ جال لیکر پہنچ گئے

غیرملکی کرنسی کی بارش
کیپشن: غیرملکی کرنسی کی بارش

ایک نیوز نیوز: منڈی بہاؤالدین میں نوجوان رئیس زادے کی انوکھی شادی ہوئی جس میں رنگ برنگے کرنسی نوٹوں کی بارش کی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق دولہاکے عزیزوں و اقارب نے ملک وغیرملکی کرنسی نوٹوں کی بوریوں  کی بوریاں لٹائی۔ نوجوان مقامی تاجر کا بیٹا ہے،  مقامی ہوٹل کی چھت سے ملکی و غیر ملکی نوٹ نچھاور کئے گئے۔  نوٹ بارش کی طرح زمین پر گرتے رہے جہاں لوگ جال لےکر پہنچ گئے۔  مقامی تاجر کے بیٹے کی شادی میں نوٹ نچھاور کرنے کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔بارات  وارڈ نمبر 5 سے پھالیہ روڈ میرج ہال میں پہنچی اور راستے میں بھی نوٹ نچھاور کئے گئے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-17/news-1671258796-6592.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-17/news-1671258799-2667.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-17/news-1671258813-4271.mp4