ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نے سارے ریکارڈ توڑ دیے

Dec 17, 2022 | 11:08 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ اس میچ کو 256 ملین گھنٹے دیکھا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق  پاک بھارت میچ ورلڈ کپ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان میچ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں ویوورشپ کا ریکارڈ بنا تھا۔ فی الحال دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک صرف آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل اترتے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2022 میں آئی سی سی پلیٹ فارمز پر 6.58 بلین ویڈیو ویوز ملے جو 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے 65 فیصد زیادہ ہے۔ آئی سی سی نے میٹا کے ساتھ مل کر ریلز اسکواڈ کے نام سے ایک پروگرام بنایا تھا۔ 

اس میں جنوبی افریقا کے تیز گیند باز کگیسو ربادا کی ہندی میں ویڈیو کو کافی پسند کی گئی۔ اسے 28 ملین بار دیکھا گیا۔ آئی سی سی کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز پر بھی پچھلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے مقابلے 50 فیصد زیادہ ویورشپ دیکھنے میں ملی ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کو ویب اور ایپ پلیٹ فارمز پرآئی سی سی کو  78.4 ملین فینس ملے جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔ یہ گزشتہ سیزن کے مقابلے 57 فیصد زیادہ ہے۔ آئی سی سی کے سی ای او جیف ایلارڈائس نے کہا کہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے ریکارڈ توڑ ویوورشپ سے پرجوش ہیں۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں