بابر اعظم اور شاداب خان کا اظہر علی کو خراج تحسین

بابر اعظم اور شاداب خان کا اظہر علی کو خراج تحسین

ایک نیوز نیوز: سابق کپتان اظہر علی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان نےاظہر علی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے کپتان بابر اعظم نے اپنی اور اظہر علی کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا 'ایک بہت اچھا کیرئیر اختتام پذیر  ہوا، میں نے آپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا'۔بابر نے ٹوئٹ میں مزید لکھا 'ہیپی ریٹائرمنٹ اجو بھائی'۔

  شاداب خان نے  اظہر علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ 'شاندار کیرئیر پر آپ کو مبارک ہو، آپ جیسی مثالی شخصیت  بہت کم آتی ہے'۔ 'میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور ہم کبھی آپ کے بغیر چیمپئنز ٹرافی نہیں جیت سکتے، آپ پاکستان کے لیجنڈ ہیں'۔

واضح رہے کہ اظہر علی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کراچی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔