ایک نیوز نیوز: ذہانت اور حسن کا حسین امتزاج، نیوکلیئر انجینئرنگ کی طالبہ نے مس امریکا کا خطاب اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 20 برس کی گریس کو مس امریکا کا اعزاز ریاست کنیکٹی کٹ میں مقابلہ حسن کے موقع پر دیا گیا۔ جس کے ساتھ ہی گریس مس امریکا کا خطاب جیتنے والی 95 ویں فاتح بن گئی ہیں۔ گریس مس امریکا کا مقابلہ جیتنے والی گریس مس وسکونسن بھی رہ چکی ہیں۔
اس مقابلے کی پہلی رنر اپ مس نیویارک ٹیرن ڈیلانی اسمتھ ، دوسری رنر اپ مس ٹیکساس ایوری بشپ، تیسری رنر اپ مس ویسٹ ورجینیا الزبتھ لنچ اور چوتھی رنر اپ مس جارجیا کیلسی ہولس تھیں۔ مس امریکا کے مقابلے میں گریس نے وائلن مہارت سے بجاکر بھی ججز کو حیران کیا۔