ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات

Dec 17, 2022 | 09:55 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں دھند پڑنے کی توقع ہے، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال ،بہاولپور، بہاولنگراور ملتان میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

لاہورکاموسم آج بھی خشک اور سردرہنے کاامکان ہے کم سے کم درجہ حرارت8ڈگری ریکارڈ کیاگیا اورزیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈرہنےکاامکان ہے ہوامیں نمی کاتناسب 80فیصدسے زائد لاہور آج فضائی آلودگی کے اعتبارسے پہلے نمبرپرآگیاہے ائیرکوالٹی انڈیکس286ریکارڈکیاگیاہے۔
اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنےکی توقع۔خطۂ پوٹھوہار میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:اسکردومنفی09، لہہ منفی 08،گوپس منفی06 ، گلگت، استور منفی05، قلات ، ہنزہ منفی04 ، زیارت اورکوئٹہ میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سکھر، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، ڈی آئی خان، نوشہرہ، صوابی اور رشکئی میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں