ایک نیوز نیوز: انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ اور آخری ٹیسٹ میچ میں اظہر علی نے ڈیبیو کرنے والے وسیم جونیئر کو کیپ پہنا دی۔
رپورٹ کے مطابق وسیم جونیئر کراچی ٹیسٹ کھیلیں گے اور انہیں محمد علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اظہر علی آج اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔
گزشتہ روز قومی کرکٹر نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان ٹیم میں کراچی ٹیسٹ میچ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہے۔وسیم جونیئر، شان مسعود، اظہر علی اور نعمان علی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیاہے۔ امام الحق، محمد علی، زاہد محمود اور محمد نواز کو آرام دیا گیا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی جانب سے 18 سالہ نوجوان ریحان احمد ڈیبیو کر رہا ہے۔ انگلش ٹیم نے اینڈرسن کو آرام دیا ہے۔
Passing the baton ????@AzharAli_ ???? @Wasim_Jnr #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/X8k2Q4WLD4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2022