میسی کی فیفاورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت مشکوک

میسی کی فیفاورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت مشکوک
کیپشن: Messi's participation in the final of the FIFA World Cup is doubtful

ایک نیوز نیوز:فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل ہونے والے ٹریننگ سیشن میں ارجنٹینا کے کپتان لائنل میسی کی عدم شرکت نے انجری کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ارجنٹینا کی ٹیم نے ٹریننگ سیشن کیا جس میں میسی شریک نہیں ہوئے۔ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کی فتح کی بنیاد رکھنے والے کپتان لائنل میسی کو میچ کے اختتام پر ہیمسٹرنگ تھامے دیکھا گیا تھا۔

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

تاہم، میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ فرانس کے خلاف فائنل تک وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔

دوسری جانب ارجنٹینا کےگول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز کے مطابق میسی ورلڈ کپ فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میسی کے لیے نیدرلینڈز کے خلاف 120 منٹ کھیلنا مشکل تھا لیکن میسی ہر گیم مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ جسمانی طور پر ایک مضبوط کھلاڑی ہیں جو تواتر کے ساتھ میچ جیتتے ہیں