ایک نیوز نیوز :اسلام آباد اور راولپنڈی میں اہم ملاقاتوں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی واپس لاہور پہنچ گئے ۔چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کرنے لگے ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور پہنچنے کے بعد چودھری پرویز الٰہی نے ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ شروع کردیا، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی نہیں چاہتے کہ اسمبلیاں ٹوٹیں ۔چودھری پرویز الٰہی اور مونس نے عمران خان کو بھی یہی مشورہ دیا ہے کہ اسمبلیاں نہ توڑی جائیں ۔ذرائع کےمطابق چودھری شجاعت بھی وزیراعلیٰ کو قومی امور کے حوالے سے مشورے دے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی لاہور سے راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔دوسری جانب رات گئے مونس الٰہی نے ایک بار پھر عمران خان سے ملاقات کی ہے اور انہیں اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔
پرویز الٰہی اور مونس اسمبلیاں تحلیل کرنے کے مخالف
Dec 17, 2022 | 00:49 AM