سندھ ہاؤس اسلام آباد میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی 

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی 
کیپشن: Identification of irregularities in Sindh House Islamabad

 ایک نیوز نیوز:   سندھ ہاؤس کی مرمت کے دوران گاڑیوں کے فیول کی مد میں ایک کروڑ روپے خرچ کیے گئے جبکہ فیول لینے والی بیشتر گاڑیاں سندھ ہاؤس کے زیراستعمال بھی نہیں ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد میں سرکاری فنڈز کے استعمال میں بےضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور ائیرفریشنر اور فیومیگیشن کی مد میں لاکھوں روپے کے اخراجات سامنے آئے ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد میں وال فریم 9 لاکھ روپے کا خریدا گیا اور   سندھ ہاؤس کی مرمت کے دوران گاڑیوں کے فیول کی مد میں ایک کروڑ روپے خرچ کیے گئے جبکہ فیول لینے والی بیشتر گاڑیاں سندھ ہاؤس کے زیراستعمال بھی نہیں ہیں۔

  سندھ ہاؤس اسلام آباد میں تکیے اور کمبل کی خریداری پر لاکھوں روپے کے اخراجات سامنے آئے ہیں جبکہ دیگر صوبوں کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو سندھ ہاؤس میں بھرتی کیاگیا۔ گورنر، وزیراعلیٰ اور دیگر کمروں میں کیڑے مار اسپرے پر 7 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔ ایک پردے کی دھلائی 7500روپے میں اور مجموعی طور پر  6لاکھ روپے پردوں کی دھلائی پر خرچ ہوئے۔  صفائی کیلئے 5 لاکھ روپے کا واشنگ پاؤڈر الگ سے خریدا گیا۔