ایک نیوز:رہنما پیپلز پا ر ٹی قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی مخالف سیاسی جماعتیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام (ایک پیچ ) میں دوران گفتگو قمرزمان کائرہ نے کہا فیض حمید کی فرد جرم سامنے آنے پر اس پر بات کی جاسکتی ہے، پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے معافی کے مستحق نہیں ہیں،ابھی تک حکومت سے راہ جدا کرنے بارے کوئی بات نہیں ہے،ن لیگ اور پی پی پی مخالف سیاسی جماعتیں ہیں،دونوں جماعتوں کی اپنی اپنی پالیسی ہے ، اختلافات جمہوریت کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا گورنر سندھ کے فیصلے کا اختیار مسلم لیگ ن کے پاس ہے،مسلم لیگ ن جس کو چاہے گورنر سندھ کا عہدہ دے سکتی ہے ،گورنر سندھ کا فیصلہ مسلم لیگ ن نے کرنا ہے، پنجاب حکومت سے علیحدگی سے متعلق پارٹی میں کوئی بات نہیں ہوئی،یہ نہیں ہوسکتا پنجاب حکومت سے راہیں جدا ہوں اور مرکز سے نہ ہوں ،ملک میں مہنگائی کا طوفان بڑپا ہے جو حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہے،وفاقی حکومت شرائط نہیں مانے گی تو آئی ایم ایف قرض نہیں دے گا۔