ایک نیوز: رہنما مسلم لیگ ن کھیل داس کوہستانی کا کہنا ہے نواز شریف کی سیاست پاکستان کی سیاست کا محور ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام ڈائریکٹ لائن میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کھیل داس کوہستانی نے کہا گزشتہ روز نواز شریف نے حکومت کی کارکردگی کا بھی بتایا،وزیر اعظم شہباز شریف تما م فیصلے خود کرتے ہیں،وزیر اعظم کو جب نواز شریف کی رہنمائی کی ضرورت ہو وہ بات چیت کرتے ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومت میں نواز شریف کی حمایت اور سرپرستی شامل ہے،وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف میں کوئی تفریق نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا نواز شریف کو 3بار اقتدار سے نکالا گیا کہ ان کی سیاست ختم ہوجائے،نواز شریف جب بھی آئے طاقتور بن کر آئے، پاکستان کی سیاست کے محور آج بھی نواز شریف ہیں،نواز شریف چاہتے ہیں کہ اس ملک کی عوام کو ریلیف دیا جائے،نواز شریف چاہتے ہیں مہنگی بجلی اور مہنگائی کو دور کیا جائے،نواز شریف خاموش نہیں انہوں نے اپنا فیصلہ اللہ پاک پر چھوڑا ہے، جنہوں نے نواز شریف کے ساتھ ناانصافیاں کیں تمام کردار سامنے آگئے ہیں ۔
دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا 8فروری کے الیکشن میں ہمیں کمپین نہیں کرنے دی جلسے نہیں کرنے دیئے گئے، طاقتور نے وہی اقدامات کیے جو پاکستان تو کیا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے،جنہوں نے پریس کانفرنس کرکے سیاست چھوڑی انہیں دوبارہ موقع ملے گا،جنہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کردوسری پارٹی جوائن کی وہ دوبارہ پارٹی میں نہیں آئیں گے ۔