بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کے بغیر راستہ نکالیں تو بات بن سکتی ہے،اعجاز الحق 

Aug 17, 2024 | 20:31 PM

ایک نیوز:سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق   کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کے بغیر راستہ نکالیں تو بات بن سکتی ہے ۔  

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام  جواب دو میں گفتگو کے دوران  سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق  نے  کہا  ، الیکشن میں ہارنے کے بعد سب دھاندلی کا شوشہ چھوڑتے ہیں، ٹیکنو کریٹ حکومت کی سب افواہیں ہیں ، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کے بغیر راستہ نکالیں تو بات بن سکتی ہے،بانی پی ٹی آئی کو سمجھاتا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے محاذ آرائی نہیں کرنی ہے۔ 

 انہوں نے کہا فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے ،جس کو دیکھیں وہ ماہر بنا ہے کہ یہ ہو گیا وہ ہو گیا لیکن کسی کو نہیں پتا کہ ہوا کیا ہے،  ہمیں فوج کی انکوائری کا انتظار کرنا چاہیے، جب انکوائری پوری ہو جائیگی تو پتہ چل جائیگا کہ اس کے پیچھے کیا عوامل تھے،فیض حمید بڑی اہم عہدے پر بہت لمبے عرصے تک فائز رہے ہیں،فیض حمید کے بہت تعلقات تھے، 2018 کے الیکشن کہ وہ کنگ میکر تھے ، پاکستان کے الیکشن میں کبھی 35پنکچر لگ جاتے ہیں کبھی کوئی اور معاملہ ہوجاتا ہے،ہر حکمران کے ایسے حواری ہوتے ہیں جو خرابی کی طرف لے جاتے ہیں ۔   

مزیدخبریں