کراچی :اے این ایف کے کتے کی ہلاکت پر پی اے اے کا ردعمل  

کراچی :اے این ایف کے کتے کی ہلاکت پر پی اے اے کا ردعمل  
کیپشن: Karachi: PAA's reaction to the death of ANF's dog

ایک نیوز:کراچی ایئر پورٹ پر   اے این ایف کے  تربیت یافتہ کتے کی ہلاکت پر  پی اے اے حکام کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا۔ 

ترجمان پی اے اے کے مطابق  جناح انٹرنیشنل میں اے این ایف کے کتے کو بے ایریا میں مجبوراً گولی مارنی پڑی، ائیرسائیڈ ٹیم نے  ایئر کرافٹ بے ایریا میں کتےکو قابوکرنےکی کوشش کی، کتے کو ٹیکسی وے اور رن وے کی طرف بھاگنے سے روکنے کے لئے شوٹر کو گولی  چلانا پڑی۔  

ترجما ن پی اے اے کا کہنا ہے   علی لصبح طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر ایئر سائیڈ ٹیم نے کارروائی کی،  ایئر پورٹ  انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔