معاشی پلان پر سختی سے عملدرآمد ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے، وزیر اعظم 

Aug 17, 2024 | 18:42 PM

ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے معاشی پلان پر سختی سے عملدرآمد ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ 

ذرائع  کے مطابق پانچ سالہ معاشی پلان کے اہم اہداف پر معاشی ٹیم کیساتھ وزیر اعظم کا اہم اجلاس  ہوا ،جس میں  تمام وزارتوں کو   دیئے گئے اہداف کیلئے فائنل ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری  کی گئی، وزیراعظم کے اعلان کیساتھ ہی پانچ سالہ معاشی پر عملدرآمد شروع کرنے پر اتفاق  کیا گیا ۔ 

اس موقع پر شہباز شریف کی جانب سے  ٹیم کو ہدایت جاری کی گئی کہ  معاشی پلان پر سختی سے عملدرآمد ملکی معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے، معاشی پلان میں اہم اہداف طے کرنے سے ترقی کی راہ ہموار ہو گی ۔  

اجلاس میں  ڈپٹی وزیر اعظم، وزیر خزانہ سمیت معاشی ٹیم کے وزرا  نے  وزیراعظم کو متعلقہ اہداف پر بریفنگ  دی گئی، وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور ایف بی آر نے معاشی پروگرام بارے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا،  ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر فوری عملدرآمد کرنے سے آمدنی میں اضافہ  اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا پراسس جلد مکمل کرنے پر بھی اتفاق ہوا ،پی ایم آفس اجلاس میں آمدنی میں اضافہ کے باعث عوام کو ریلیف دینے پر بھی مشاورت کی گئی ۔  

وزیر اعظم  نے اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کو معاشی پلان پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔    

مزیدخبریں