راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پچ گزشتہ چند سالوں کے برعکس بنائی جارہی ہے، ذرائع  

راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پچ گزشتہ چند سالوں کے برعکس بنائی جارہی ہے، ذرائع  
کیپشن: The pitch for the Rawalpindi Test is being made unlike the last few years, sources

ایک نیوز:ذرائع کا  کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پچ گزشتہ چند سالوں کے برعکس بنائی جارہی ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ پر ہلکی ہلکی گھانس چھوڑی جائےگی جو فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہوگی ۔ 

پاکستان 4فاسٹ باؤلرز کے ساتھ راولپنڈی ٹیسٹ کھیلے گا ،شاہین آفریدی، میرحمزہ، نسیم شاہ، خرم شہزاد فاسٹ باؤلرز ہوں گے ،عامر جمال کا راولپنڈی ٹیسٹ میں کھیلنے کے امکانات کم  ہیں، تاحال  ان کا فٹنس ٹیسٹ نہیں لیاگیا ،عامر جمال نے نیٹس میں باقائدہ باؤلنگ اور بیٹنگ شروع کردی ہے،دیگر کھلاڑیوں میں محمد حریرہ، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود شامل بابراعظم، سعودشکیل، سلمان علی آغا بھی راولپنڈی ٹیسٹ میچ شامل   ہیں۔  

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے سرفراز احمد اور محمدرضوان کے درمیان مقابلہ سخت ، تاحال فیصلہ نہ ہوسکا ،فاسٹ باؤلنگ کے لیے سازگار پچز پر بہتر ریکارڈ ہونے کے باعث محمدرضوان کے کھیلنے کے زیادہ امکانات ہیں ۔