کراچی:اے این ایف کا کتا سی اے اے شوٹر کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی:اے این ایف کا کتا سی اے اے شوٹر کی فائرنگ سے ہلاک
کیپشن: Karachi: ANF dog killed by CAA shooter

ویب ڈیسک: کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا تربیت یافتہ کتا گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے شوٹر نے فائرنگ کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس کا تربیت یافتہ کتا ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اے این ایف کا کتا عملے کی غفلت سے اپنے پنجرے سے نکل کر رن وے پر آگیا تھا، جو طیاروں کی پارکنگ میں گھومتا پایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کتے کو ایئرپورٹ پر تعینات سی اے اے کے برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کر ہلاک کیا، طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر برڈ شوٹر نے کتے پر فائرنگ کی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ کتا طیاروں اور مسافروں کے سامان میں منشیات کا سراغ لگانے کیلئے تربیت یافتہ تھا، سی اے اے اور اے این ایف حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔