ایک نیوز:مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا تاريخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔
سونا 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا،10گرامسونے کی قیمت میں 2144 روپے کا اضافہ ہوا، 10 گرام سونا 2 لاکھ 23 ہزار 80 روپے پر پہنچ گیا ، عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 2507 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 950 روپے ہو گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا،سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے اضافے کے بعد سونا 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہوگیا تھا، 10گرام سونا 256روپے مہنگا ہوا جس کے بعد 10گرام سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 20ہزار 936روپے ہوگئی تھی۔